0
Sunday 26 May 2019 15:58

پانچ جون کو عید ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری

پانچ جون کو عید ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنی ترقی کی بنیاد سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھی، دنیا میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چوتھا صنعتی انقلاب آرہا ہے، بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام نہیں کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والا ایک بھی پرزہ پاکستان میں نہیں بنتا، ہم نے زراعت میں بھی سائنس و ٹیکنالوجی کو ترجیح نہیں دی، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب لائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں، پاکستان میں عید کا چاند دیکھنا ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے، مذہبی تہوار کے حوالے سے کوئی بھی ریاست اپنا فیصلہ نہیں تھوپ سکتی، ریاست کا فرض ہے کہ درست راستے کا تعین کرے، ہم نے علما کی توجہ دلائی کہ چاند دیکھنے کے لیے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے چاند کب نظر آئے گا، پاک مون سائٹنگ پی کے ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے تحت 5 جون کو عید ہو گی، ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے جسے منگل کے روز کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 796388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش