0
Sunday 26 May 2019 16:07

کشمیر میں جنگجوؤں کی بھرتی اور سنگباری کا خاتمہ ہوچکا ہے، ستیہ پال ملک

کشمیر میں جنگجوؤں کی بھرتی اور سنگباری کا خاتمہ ہوچکا ہے، ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں جنگجو تنظیموں کی صفوں میں نوجوانوں کی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے اور پتھراؤ کے واقعات بھی بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں عسکریت پسندی کی وجہ سے ہندوستان میں قوم پرستی ابھری ہے اور ملک نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے۔ نئی دہلی میں ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں ملی ٹینسی کی وجہ سے ملک میں قوم پرستی ابھری ہے، اس سے ذات پات سب ختم ہوگیا ہے اور ملک نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے، مجھے اندازہ تھا کہ یہی ہوگا۔

ترال میں انصار غزوۃ الہند کے سربراہ ذاکر موسٰی کو القاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دن میں ایک دو مارے جارہے ہیں، نئی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے، پتھراؤ بند ہوگیا ہے، کل جس کو مارا ہے اس کو موقع دیا تھا سرینڈر کرنے کا، وہ القاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی تھا۔ واضح رہے کہ ترال سے تعلق رکھنے والے ذاکر موسٰی نے 2013ء میں انجینئرنگ کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ حزب المجاہدین کے سابق جنگجو برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ تین دن قبل ایک معرکہ آرائی میں ذاکر موسٰی شہید کردیئے گئے اور کشمیر میں صف ماتم بچھ گیا۔
خبر کا کوڈ : 796389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش