0
Sunday 26 May 2019 16:26

عمران خان کا بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

عمران خان کا بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں بی جے پی کے سربراہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 796397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش