0
Sunday 26 May 2019 18:20

لاہور میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد اعتکاف بیٹھ گئے

لاہور میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد اعتکاف بیٹھ گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر اعتکاف آباد ہوگیا، لاہور میں مختلف مساجد، درباروں اور جامعات میں ہزاروں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام سب سے بڑا اجتماع داتا دربار میں ہوا۔ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کیلئے راہ فلاح پر سفر جاری ہے، 7 ہزار سے زائد مساجد میں ایک لاکھ 15 ہزار فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 10 ہزار، بادشاہی مسجد میں 700، داتا دربار مسجد میں 2300 معتکفین کیلئے انتظامات کیے گئے  ہیں۔ جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، مرکز اہلحدیث، مسجد قادسیہ، جامع مسجد منصورہ اور بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ ماسک میں بھی سیکڑوں معتکفین اعتکاف بیٹھے۔ داتا دربار میں مجموعی طور پر 2 ہزار 135 افراد اعتکاف بیٹھے۔

انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اس سلسلے میں احاطہ دربار میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار بابر سلطان گوندل نے بتایا کہ اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے سحری و افطاری کا وسیع انتظام  ہوگا۔ معتکفین کو کیبن اور ٹوکن نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں، اعتکاف ہالز کو چار سیکٹرز میں تبدیل کیا گیا۔ معتکفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعتکاف کے دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، معتکفین کو موبائل فونز کے استعمال اور سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ معتکفین کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش