0
Sunday 26 May 2019 18:26

ہمیں متحد و منظم ہوکر نئے صوبے کے قیام کیلئے کام کرنا ہے، خالد مقبول صدیقی

ہمیں متحد و منظم ہوکر نئے صوبے کے قیام کیلئے کام کرنا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں متحد و منظم ہوکر نئے صوبے کے قیام کیلئے کام کرنا ہے کیونکہ ہمارا اتحاد ہی ہماری جیت ہے۔ نارتھ کراچی ٹاؤن میں ہونیوالی دعوت افطار و ڈنر کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور یہ وقت ثابت کرے گا کہ صوبے کے لئے ہماری جدوجہد عملی ہے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے مختلف ٹاؤنز میں ہونے والی دعوت افطار و ڈنر میں شرکت کی۔ نارتھ کراچی ٹاؤن یوسی 5 کے زیراہتمام مقامی بینکوٹ میں دعوت افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی کے عہدیداران، اراکین اسمبلی، نارتھ کراچی ٹاؤن کے ذمہ داران، ایم کیو ایم کے کارکنان، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور علاقے کے معززین بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
 
ادھر پاک کالونی میں دعوت افطارمیں ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، سی او سی کے عہدیداران، ایم کیو ایم کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور دیگر علاقائی ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں دعوت افطار میں ارکان رابطہ کمیٹی سید فیصل سبزواری اور محمد حسین، سی او سی، شاہ فیصل ٹاؤن کے عہدیداران، اراکین اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 796408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش