0
Sunday 26 May 2019 22:09

کراچی، بلدیہ وسطی میں یوم شہادت امام علی (ع) کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی، بلدیہ وسطی میں یوم شہادت امام علی (ع) کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔  کراچی کے ضلع بلدیہ وسطی میں یومِ شہادتِ امام علی (ع) کے موقع پر صفائی، روشنی اور امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے گزشتہ شب حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ نارتھ ناظم آباد، امام بارگاہ جعفریہ نیو کراچی، باب فاطمہ لیاقت آباد نمبر 10، امام بارگاہ بوتراب اور عسکری امام بارگاہ کے اطراف اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اسٹریٹ لائٹس و دیگر کام اپنے زیر نگرانی مکمل کروائے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت گزشتہ دو دن میں پانچ سے سات بٹری جگہوں پر خصوصی طور پر امام بارگاہوں کے اردگرد گٹر میں بوریاں ڈال کر بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو پریشانیاں در پیش تھیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ واٹر بورڈ کا عملہ اس ساری صورت حال کو خاموش تماشائی بنا دیکھتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے مزید مخدوش بلدیاتی نظام کو مزید تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صورت حال انتہائی تشویش ناک تھی جس کو بلدیاتی قیادت نے بر وقت حل کر لیا اور اس سازش کو ناکام بنادیا۔ ساتھ ہی ساری صورت حال کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے یومِ علی (ع) کے موقع پر امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف کے علاوہ جلوس کے راستوں پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے جلوس کمیٹی سے میٹنگ کی اور باہمی مشاورت سے یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداران کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پلان مرتب کیا، گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپ بھی جلوس کے راستوں پر لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداددی جاسکے۔ دوسری جانب امن و امان کی صورت حال کو معمول پر رکھنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔ چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے خواہاں ہیں اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کی خدمت بلا تفریق رنگ و نسل و فقہ و فرقہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش