0
Sunday 26 May 2019 22:30

پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم نواز

پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور پاک فوج کے جوانوں میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا موقف سامنے آگیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اللہ پاکستان پر رحم کرے۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی و صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔
خبر کا کوڈ : 796426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش