0
Sunday 26 May 2019 22:39

امام علیؑ تمام زمانوں کے عباد اللہ کیلئے رحمت و محبت کے اعلیٰ مصداق ہیں، محسن علی

امام علیؑ تمام زمانوں کے عباد اللہ کیلئے رحمت و محبت کے اعلیٰ مصداق ہیں، محسن علی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے شہادت امیرالمومنین علیؑ کے موقع پر امام زمانہ عج، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، مراجع عظام، علمائے کرام اور مومنین سے تعزیت پیش کی۔ محسن علی اصغری نے کہا کہ حضرت امام علیؑ واحد ایسی شخصیت ہیں کہ جن میں تمام زمانوں کے عباد اللہ کیلئے رحمت اور محبت کے اعلیٰ مصداق ہیں، حتیٰ کہ تاریخ بشریت کی عادل ترین شخصیت کا لقب پایا، اصول اسلام کے انتہائی پابند اور قول و فعل میں بے پناہ شریف تھے، آپ کی تمام تر ہمت و بے باکی محض دین کیلئے رہی، آپ کا اعتماد اور بھروسہ صرف سچائی اور حق پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت علی علیہ السلام حضرتِ محمدؐ بن عبداللہ کے بعد اس انقلاب کے نمائندہ اور بانی تھے، اس کے اصولوں اور قوانین کو قائم کرنے والے وہی تھے، اس کے اہداف کو مشخص اور روشن کرنے والے تھے۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ امام علیؑ تاریخ انسانی میں انقلابی ترین شخصیت تھے، انہوں نے اپنی گفتار و کردار سے اس راہ میں بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امام علیؑ یہ بھی جانتے تھے کہ عادلانہ معاشرتی نظام کو قائم رکھنے کیلئے تہذیب اخلاق انتہائی ضروری ہے اور معاشرے میں ہر فرد کو سرگرمِ عمل رکھنے کیلئے صحیح نظامِ حکومت بھی اُتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علیؑ کا افراد کی شخصیت پر اعتماد اور اطمینان اُسی طرح تھا، جس طرح افراد کی شخصیت کو اعتماد عقلِ روشن، قلب مہربان اور دل عشق حقیقی میں غلطاں دیتا ہے اور یہ تمام صفات امام علی علیہ السلام کے گرد اکٹھی ہو گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 796428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش