0
Sunday 26 May 2019 23:05

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائیگی، بھارتی میڈیا

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائیگی، بھارتی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لئے مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لئے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ولی عہد ابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے بھارتی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 796433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش