0
Monday 27 May 2019 09:20

دین کی سربلندی، عدل و مساوات کا قیام حضرت علیؑ کا نصب العین تھا، ثروت اعجاز قادری

دین کی سربلندی، عدل و مساوات کا قیام حضرت علیؑ کا نصب العین تھا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی ذات مبارک شجاعت و سخاوت کا نمونہ ہے، دین کی سربلندی، عدل و مساوات کا قیام اور انسانی اقدار کا تحفظ آپؑ کا نصب العین تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاﺅس پر آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ حضرت علیؑ کی شخصیت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اپنی ذات کی نفی کرکے خالصتاََ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے حضرت علیٰ کی شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یقیناً اسلام انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور ظلم کے انہدام پر زور دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش