QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کے ذریعے ملک کو امریکی غلامی میں دے دیا گیا، صاحبزادہ زبیر

26 May 2019 23:56

حیدرآباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی (نورانی) کے صدر نے کہا کہ آج ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اسلام کے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اسلام کے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جے یو پی حیدرآباد کے اہتمام ناظم علی آرائیں کی رہائشگاہ رحمن ٹاؤن میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ ملک میں اسلام قبول کرنا مشکل بنا دیا گیا، شریعت اور اسلامی قوانین کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، اسلامی تہواروں کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ذریعہ ملک کو امریکی غلامی میں دے دیا گیا ہے، ڈالر کی گرانی کے ذریعہ غریب عوام کا بھرکس نکلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں، 9 ماہ میں حکومت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 796439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796439/آئی-ایم-ایف-کے-ذریعے-ملک-کو-امریکی-غلامی-میں-دے-دیا-گیا-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org