0
Monday 27 May 2019 00:25

شامی فوج کا ادلب کے نواحی شہر "کفرنبودہ" پر قبضہ

شامی فوج کا ادلب کے نواحی شہر "کفرنبودہ" پر قبضہ
اسلام ٹائمز۔ شامی افواج نے اتوار کے دن سہ پہر کے نزدیک غیر ملکی حمایت یافتہ بین الاقوامی دہشتگرد گروہ "جبہۃ النصرہ" کے ساتھ شدید جنگ کے بعد شام کے صوبے "حماہ" کے شمال میں واقع صوبہ "ادلب" کے نواحی شہر "کفرنبودہ" کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ شام کی حکومتی نیوز ایجنسی "سانا" نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شامی افواج کے اس آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کی بہت سی فوجی گاڑیاں اور میزائل لانچرز تباہ ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ منسلک ایک جنگجو نے "روسیا الیوم" نامی اخبار کو بتایا کہ شامی ہوائی جہازوں نے آج صبح سے تاحال 40 سے زائد بار دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ شامی افواج نے اس اسٹریٹجک شہر پر ایک ایسے وقت میں قبضہ کیا ہے، جب شامی حکومت مخالف ذرائع نے گذشتہ دنوں کے دوران شام میں لڑنے والے بین الاقوامی دہشتگردوں کو ترکی کی جانب سے بھاری مقدار میں اسلحہ ملنے کی خبر دی تھی جبکہ شامی افواج اس شہر سے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز عقب نشینی کر گئی تھیں اور اب انہوں نے دوبارہ یہ شہر اپنے قبضے میں واپس لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ شامی افواج نے صوبہ ادلب اور صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں میں متفقہ "کم تناؤ زون" کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد صوبہ "حماہ" کے شمالی اور صوبہ "ادلب" کے جنوبی علاقوں میں گذشتہ سال سے دہشتگردوں کے خلاف ہوائی و زمینی آپریشنز کا آغاز کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش