0
Monday 27 May 2019 03:43

نائیجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

نائیجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کے حملے میں تقریباً 25 فوجی اور متعدد شہریوں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بورنو ریاست کے ایک گاؤں میں مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 فوجی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ 2009ء کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 796447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش