0
Monday 27 May 2019 10:08

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد  ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ سید ریاض حسین رضوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا جس میں انہوں نے شہادت حضرت علی علیہ السلام بیان کی۔ مجلس کے بعد عزاداروں نے ماتم کیا اور نوحہ خوانی کی۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے راستے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے نواحی علاقوں میں پی آر یو اور ڈولفن کے اہلکار گشت کر رہے ہیں۔ شہر میں امن و امان کے قیا کیلئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ جلوس کے روٹ سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ دوسری جانب میٹرو بس سروس کو بھی گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ ایم اے او کالج سے  شاہدرہ تک میٹرو بس سروس معطل ہے۔ جلوس کے شرکاء رنگ محل چوک میں علامہ سید حیدر علی موسوی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کریں گے جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستے پر گامزن ہو جائے گا اور افطاری سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 796454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش