0
Monday 27 May 2019 18:39

چاند دیکھنے کا مسئلہ بنیادی طور پر سائنسی نہیں شرعی ہے، اشرف جلالی

چاند دیکھنے کا مسئلہ بنیادی طور پر سائنسی نہیں شرعی ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے قمری کیلنڈر کے اجرا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا قمری کیلنڈر قوم کو نئے انتشار کی طرف دھکیلنے کی ایک کوشش ہے، قمری کیلنڈر کے ذرائع ظنی ہیں جبکہ اسلامی فرائض کے آغاز یا اختتام کیلئے قطعی علم کی ضرورت ہے۔ رویت ہلال کا مسئلہ چودہ صدیاں پہلے تاجدار ختم نبوت حضرت محمد (ص) واضح فرما چکے ہیں۔ چاند کی رویت اس کے ثبوت کے طریقے اور اس کی شرعی شہادتوں کے طریق کار پر دور صحابہ کرام ؓ سے تفصیلی احکامات موجود ہیں، چاند دیکھنے کا مسئلہ بنیادی طور پر سائنسی نہیں شرعی ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ایک معاون کے طور پر ملحوظ خاطر رکھا جا سکتا ہے مگر فیصلے کی اتھارٹی شریعت کے پاس ہے، ہر وہ طریقہ شرعی اصولوں کے مطابق جس میں خامیاں ہوں، اسے قبول نہیں کیا جائے گا، جن ممالک نے قمری کیلنڈر بنائے گئے وہاں ان کیلنڈرز کے بڑے بڑے گھپلے سامنے آتے رہے ہیں، جو عبادت بھی اس کا وقت شروع ہونے سے پہلے کی جائے وہ باطل ہو جاتی ہے، کروڑوں لوگوں کی عبادات کو خدشات اور تواہمات کے سپرد نہیں کیا جا سکتا، رویت ہلال کمیٹی کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کی صورت میں گواہوں کے شرعی طریقے سے حصول گواہوں کے رویت ہلال کمیٹی کیساتھ حتمی اور جلد رابطے کیلئے موثر انتظام کئے جائیں، چاند دیکھنے پر چند لاکھ اخراجات پر تنقید کرنیوالے اس سے بے خبر ہیں کہ چاند کے بارے میں غلطی سے کتنی قیمتی عبادات ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 796455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش