QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید

27 May 2019 10:18

ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے تاہم کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گشت کے دوران بویا کے علاقے میں واقع نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خڑ قمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں خار قمر چیک پوسٹ پر حملے میں 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 796456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796456/شمالی-وزیرستان-میں-چیک-پوسٹ-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-سیکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org