0
Monday 27 May 2019 13:24

محمد یاسین ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع

محمد یاسین ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ یاسین ملک کو 24 مئی کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔ یاد رہے یاسین ملک کی گرفتاری 22 فروری کو عمل میں لائی گئی تھی جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کورٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اپریل کو انہیں تہاڑ جیل سے NIA کی تحویل میں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 796490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش