0
Monday 27 May 2019 16:28

ذاکر موسٰی کی ہلاکت کے بعد گرفتار نوجوانوں کو رہا کیا جائے، حسنین مسعودی

ذاکر موسٰی کی ہلاکت کے بعد گرفتار نوجوانوں کو رہا کیا جائے، حسنین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور اننت ناگ نشست کے لئے نو منتخب پارلیمنٹ ممبر جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے مطالبہ کیا کہ جنوبی کشمیر میں اُن سبھی نوجوانوں کو رہا کیا جائے جنہیں جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ نوجوانوں کو رہا کیا جانا چاہیئے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کھنہ بل اننت ناگ میں ایک پارٹی تقریب کے دوران کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اُن سبھی گرفتار شدہ نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے جنہیں ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
 
حسنین مسعودی نے کہا کہ ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے پس منظر میں اننت ناگ، ککر ناگ، قاضی گنڈ، اونتی پورہ، پانپور،سیر ہمدان اور جنوبی کشمیر کے دوسرے علاقوں سے سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں کچھ کمسن نابالغ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں والدین پولیس تھانوں کے باہر گھنٹوں گذارتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کو دیکھ سکیں اور اُنہیں رہا کراسکیں۔ مسعودی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر گرفتار شدہ نوجوانوں کی رہائی عمل میں لائے کیونکہ اُنہیں محض شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے اور اُن کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 796491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش