QR CodeQR Code

جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے

ایران ایک عظیم ملک ہے، اسکی قیادت کی تبدیلی میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

27 May 2019 15:55

ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، انکے پاس جوہری ہتھیار ہونا قابل تشویش ہے۔ نہیں چاہتا کہ حالات کوئی خوفناک شکل اختیار کریں، اسی لیے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایک عظیم ملک ہے، اس کی قیادت کی تبدیلی میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، تہران کیساتھ جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے۔ ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے پاس جوہری ہتھیار ہونا قابل تشویش ہے۔ نہیں چاہتا کہ حالات کوئی خوفناک شکل اختیار کریں، اسی لیے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ دیگر ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے ایران بھی امریکا سے ڈیل کرنا چاہتا ہے، میں نے اقتدار سنبھالا تو ایران خطے میں دہشت گردی کر رہا تھا، ایران اب سنگین معاشی مشکلات کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا ہے، اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں چاہتے، ایرانی اچھے لوگ ہیں، ہم ایران میں حکومت تبدیل نہیں کرنا چاہتے، اوباما انتظامیہ کا ایران سے معاہدہ تباہ کن تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 796565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796565/ایران-ایک-عظیم-ملک-ہے-اسکی-قیادت-کی-تبدیلی-میں-ہمیں-کوئی-دلچسپی-نہیں-ڈونلڈ-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org