QR CodeQR Code

طورخم، نجی کسٹم کلیئرنس ایجنٹوں نے وی باک سسٹم کیخلاف ہڑتال کردی

27 May 2019 20:22

کسٹم ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ کلیئرنس کے لئے ایک فارم ایک ٹرک پالیسی نافذ کی گئی ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود تجارتی سامان کا مکمل معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کلیئرنس سست روی کا شکار جبکہ تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم وی باک سسٹم کے نفاذ کے خلاف نجی کسٹم کلیئرنس ایجنٹوں کی ہڑتال کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی کسٹم کلیئرنس ایجنٹوں نے وی باک سسٹم کے نفاذ کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کردی ہے۔ کسٹم ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ کلیئرنس کے لئے ایک فارم ایک ٹرک پالیسی نافذ کی گئی ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود تجارتی سامان کا مکمل معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کلیئرنس سست روی کا شکار جبکہ تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ ایجنٹس کے مطابق کسٹم حکام کے اس فیصلے کے خلاف آج سے کلیئرنس کا کام بند رہے گا۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کسٹم کلکٹر عاصمہ جاوید کے مطابق پورے ملک میں وی باک کسٹم سسٹم نافذ ہے اس لئے طورخم بارڈر پر بھی جدید نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔  بقول ان کے جدیدسسٹم کے مطابق تجارتی سامان کا مکمل معائنہ لازمی ہے اور کلیئرنس فارم پر تجارتی سامان کی تصاویر بھی ضروری ہیں۔ عاصمہ کے مطابق جدید نظام میں شفافیت ہے اس لئے بعض عناصر بدعنوانی کی خاطر ہڑتال کا سہارا لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 796594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796594/طورخم-نجی-کسٹم-کلیئرنس-ایجنٹوں-نے-وی-باک-سسٹم-کیخلاف-ہڑتال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org