0
Monday 27 May 2019 20:53

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ سید ریاض حسین رضوی نے مصائب امیر المومنین بیان کئے۔ مجلس عزاء کے بعد ضریح برآمد ہوئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی بھاٹی چوک پہنچی، جہاں افطاری سے چند لمحے قبل جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے خود جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی آپریشن نے آئی جی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔ جلوس میں عزادار ماتم کرتے رہے جبکہ نوحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ عزاداروں نے رنگ محل چوک میں علامہ سید رضا مصطفائی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کربلا گامے شاہ پہنچنے پر آغا شاہ حسین قزلباش نے اختتامی دعا کروائی جس میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ دوسری جانب آئی جی نے ذمہ دارانہ ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں اور افسران کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی بند رہی جبکہ شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔ جلوس کے موقع پر رینجرز کو بھی سٹینڈ بائی رکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 796595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش