0
Monday 27 May 2019 20:52

علی وزیر 8 روز کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے

علی وزیر 8 روز کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ایم این اے علی وزیر کو 8 روز کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی وزیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا جہاں اے ٹی سی جج نے علی وزیر کو 8 روز کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جس کے بعد علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ واضح ہے کہ علی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی ایم رہنما محسن داؤڑ اور ان کی قیادت میں چند لوگوں نے خار قمر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پاک فوج کے 5 جوان زخمی کردیے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے تھے۔ وقوعہ کے بعد علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت پاک فوج نے گرفتار کرلیا تھا جبکہ محسن داوڑ کے بارے میں کہا گیا کہ وہ روپوش ہیں۔ دوسری جانب واقعہ پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی ہے اور حزب اختلاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ ن لیگی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا اور بلوچستان کے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے جبکہ وزیرستان واقعے پر وزیراعظم کا بیان ناگزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دھرتی پر خون جس کا بھی گرے وہ انتہائی افسوسناک ہوتا ہے، بقول ان کے ہم نے ماضی غلطیوں سے نہیں سیکھا اور اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہیں لیے تو ملک کی سلامتی کو خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 796596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش