0
Monday 27 May 2019 21:13

بونیرمیں ٹریفک حادثہ، سکول جانے والے 3 بچے جاں بحق

بونیرمیں ٹریفک حادثہ، سکول جانے والے 3 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بونیرمیں ٹرک اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں سکول جانے والے 3 بجے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح تور ورسک شنئی کے مقام پرپیش آیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل 14 سالہ محمد زادہ چلا رہا تھا جس کے ساتھ باقی 4 بچے سوار تھے کہ سامنے سے آنیوالے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ محمد زادہ،10 سالہ اسحاق اور 5 سالہ  سعدیہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 7 سالہ صائمہ اور 5 سالہ حسین شامل ہیں۔ زخمیوں کو پہلے ڈگر ڈی ایچ کیو لے جایا گیا تاہم بعد میں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک گھر کے دو بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش