0
Monday 27 May 2019 21:24

نئے صوبے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، نفیسہ شاہ

نئے صوبے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی سید نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبے کا مطالبہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، یہ لوگ کیوں سندھی زبان کو اپنا نہیں سمجھتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر اسی لئے سخت ردعمل آرہا ہے کیونکہ صوبوں کے لئے قانونی کردار موجود ہے اور سب کو اس کے اندر بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی نظام سے شکایات ہوسکتی ہیں، ہمیں بھی وفاق سے کئی شکوے ہیں لیکن اس کے باوجود ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے وفاق کمزور ہو۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو سندھ سے الگ کیوں کرتی ہے، صوبے بھر سے لوگ کراچی جارہے ہیں کیونکہ وہاں مواقع زیادہ ہیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ وہاں نوکریاں نہیں ہیں، اس شہر میں پاکستان کے بہترین ادارے ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی مرکزی نظام ہے جہاں پودوں کو پانی دینے کے لئے بھی کمپنی بنی ہوئی ہے، بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم ہماری اتحادی رہی ہے اس سے اختلافی مسائل پر بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، یہ لوگ کیوں سندھی زبان کو اپنا نہیں سمجھتے، کراچی میں بہت لوگ رہتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان میں رنگ و نسل کی بنیاد پر فرق نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 796603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش