0
Tuesday 28 May 2019 11:09

یوم شہادت علی ابن ابی طالب (ع) امام بارگاہ بڈگام اور حسن آباد میں مجالس عزاء

یوم شہادت علی ابن ابی طالب (ع) امام بارگاہ بڈگام اور حسن آباد میں مجالس عزاء
اسلام ٹائمز۔ امیر المومنین حضرت علی المرتضٰی (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کشمیر بھر میں خصوصی مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا، سب سے بڑے اجتماعات مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں منعقد ہوئے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں عقیدتمندوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امیر المومنین حضرت علی (ع) کے مقام و منزلت اور سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ مولا علی (ع) رسول اکرم (ص) کے سیرت و کردار کے کامل نمونہ  تھے۔ انہوں نے کہا کہ علی (ع) کعبۃ اللہ میں متولد ہوئے اور محراب مسجد میں درجہ شہادت پر فائض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی (ع) پیغمبر اکرم (ص) کی آغوشِ تربیت اور سرپرستی میں پروان چڑھے اور عالم بشریت میں سے کسی بھی فرد کو ایسی سعادت اور اعزاز حاصل نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ امام علی (ع) زہد و تقویٰ، علم و عرفان، شجاعت و سخاوت، کشف و کرامات کے پیکر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و امت مسلمہ کی سربلندی اور دشمنان اسلام کی شر انگیزیوں سے نجات کا راستہ علی (ع) کے سیرت و کردار کی پیروی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اگر علی (ع) کے سیرت و کردار کی پیروی کو اپنا شعار بنائیں تو دنیا کی کوئی قوت انھیں سرنگون نہیں کرسکتی ہے، جس کی زندہ مثال اسلامی جمہوریہ ایران ہے جس کو جھکانے کے لئے عالمی طاقتوں نے تمام حربے بروئے کار لائے ہیں لیکن ناکام ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 796604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش