QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، علی امین گنڈاپور

28 May 2019 07:01

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امید ہے نریندر مودی خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے بھارت میں نریندر مودی کی انتخابات میں کامیابی کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسئلے کی وجہ سے پورا جنوبی ایشیا عدم استحکام کا شکار ہے اور بے پناہ وسائل ہونے کے باوجود یہ خطہ ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے باقی دنیا سے پیچھے رہ گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے جوہری طاقت ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کسی قسم کی بھی غلط فہمی عالمی سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 796653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796653/مسئلہ-کشمیر-ایک-نیوکلیئر-فلیش-پوائنٹ-بن-چکا-ہے-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org