QR CodeQR Code

عمران خان اور مودی کے درمیان آئندہ ماہ پہلی ملاقات کا امکان

28 May 2019 16:35

کرغزستان میں 13 اور 14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کے درمیان ملاقات کے قوی امکانات ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذرائع نے ہمسائیہ ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کے درمیان پہلی ملاقات کرغزستان میں ہونے کا قوی امکان ہے۔ کرغزستان میں 13 اور 14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کے درمیان ملاقات کے قوی امکانات ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذرائع نے ہمسائیہ ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ممالک کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم بڑھے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن جیتنے پر وزیراعظم مودی کو فون کرکے مبارکباد بھی دی تھی۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مودی کی جیت کو پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیا تھا کیوں کہ اس طرح مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہوگی جو کہ کانگریس کی حکومت میں کٹر ہندو اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ہوتے ہوئے ممکن نہ ہو پاتا۔ بی جے پی حکومت میں ہوگی تو اپوزیشن جماعت کانگریس روڑے نہیں اٹکائے گی۔


خبر کا کوڈ: 796739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796739/عمران-خان-اور-مودی-کے-درمیان-آئندہ-ماہ-پہلی-ملاقات-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org