0
Tuesday 28 May 2019 17:39

شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 29 مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ مکہ اعلامیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز اور جدہ قونصلیٹ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، اس موقع پر سعودی رائل پروٹوکول کے حکام بھی موجود تھے۔


 
خبر کا کوڈ : 796755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش