QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی دعووں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

28 May 2019 17:47

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی عوامی قانون سازی کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی موجودہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی مفاد کے تین مزید قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دعووں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے  ہمیشہ سیاست عوامی مفاد اور انتخابی منشور کے مطابق کی ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی عوامی قانون سازی کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی، موجودہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی مفاد کے تین مزید قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی میں خواتین کو خاص اہمیت دی جارہی ہے، زراعت سے وابستہ خواتین کی مالی مدد کے لئے شہید بینظیر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواتین کی صحت کے لئے ری پوروڈیکٹیو ہیلتھ پرواگرام شروع کیا جارہا ہے، صوبہ سندھ کی عام عوام  کے لئے فورڈ سیکیورٹی بل منظور کروایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 796758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796758/پیپلز-پارٹی-دعووں-کی-نہیں-عملی-سیاست-پر-یقین-رکھتی-ہے-بیرسٹر-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org