QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری نے بری امام اسلام آباد میں تاریخی جلوس روکوانے کی سازش ناکام بنا دی

28 May 2019 18:06

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کارکنان اور عہدیداران کے ہمراہ دربار بری امام سرکار ؒپر شہادت مولا امیر المومنینؑ کے جلوس میں شرکت کی اور اس موقع پر دربار بری امام ؒپر فاتحہ خوانی بھی کی اور لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔


اسلام ٹائمز۔ دربار پاک بری امام سرکار ؒسے نکالے جانے والے تاریخی جلوس شہادت امیر المومنینؑ کو روکنے کی تکفیریوں کی سازش ناکام، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت جلوس برآمد ہوا، جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت اور ماتم داری کی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران کے ہمراہ دربار بری امام سرکار ؒپر شہادت مولا امیر المومنینؑ کے جلوس میں شرکت کی اور اس موقع پر دربار بری امام ؒپر فاتحہ خوانی بھی کی اور لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔

واضح رہے کہ بری امامؒ میں جلوس شہادت امام علیؑ قدیم ترین جلوس ہے، جسے گذشتہ سال تکفیریوں دہشتگروں نے علاقے کے بدمعاشوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی اور جلوس پر فائرنگ بھی کی، اس سال بھی یہ بدامنی پھیلانا چاہتے تھے، لیکن قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خود جا کر جلوس عزا کی قیادت کی اور جلوس عزا کو روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 796761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796761/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-نے-بری-امام-اسلام-آباد-میں-تاریخی-جلوس-روکوانے-کی-سازش-ناکام-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org