QR CodeQR Code

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف خصوصی مہم چلانے کا اعلان

28 May 2019 21:29

مہم کے دوران ڈبل سوراری پر جانے والے افراد، کالے شیشے والے ہیلمٹ اور ماسک لگانے والے افراد کو چیک کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس نے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام زون میں ایک ہفتے کی خصوصی اسنیپ چیکنگ مہم چلائی جائے گی، مہم کے دوران ڈبل سوراری پر جانے والے افراد، کالے شیشے والے ہیلمٹ اور ماسک لگانے والے افراد کو چیک کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ رش والے علاقوں، رات کے اوقات، اندھیری جگہوں پر اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 796778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796778/کراچی-میں-اسٹریٹ-کرائم-کیخلاف-خصوصی-مہم-چلانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org