QR CodeQR Code

عیدالفطر کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

28 May 2019 21:35

عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کراچی سے 28 مئی سے شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10:45 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11:30 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی، چوتھی عید اسپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کیلئے جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔ ڈی سی او کراچی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کراچی سے 28 مئی سے شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 796779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796779/عیدالفطر-کے-موقع-پر-5-خصوصی-ٹرینیں-چلانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org