0
Tuesday 28 May 2019 21:42

اسٹریٹ کرائم میں پڑھے لکھے نوجوان ملوث ہیں، کراچی پولیس چیف

اسٹریٹ کرائم میں پڑھے لکھے نوجوان ملوث ہیں، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پڑھے لکھے نوجوان ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ بدامنی کا خاتمہ ہوا ہے، اب ریکوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، کراچی میں بدامنی کبھی واپس نہیں آنے دیں گے۔ امیر شیخ نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں، پڑھے لکھے نوجوان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوکری پیشہ نوجوان موبائل چھینتے ہیں، غربت اور بے روزگاری جرائم بڑھنے کی وجوہات ہیں، نوجوانوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ دوسری طرف کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، آج کورنگی میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 796780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش