0
Tuesday 28 May 2019 23:00

پاک فوج پر حملے کرنیوالے بھارتی، اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ ہیں، معصوم نقوی

پاک فوج پر حملے کرنیوالے بھارتی، اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ ہیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ افواج پاکستان ہی ملک کو متحد رکھے ہوئے ہیں۔ جمہوری قوتیں کسی بھول میں نہ رہیں کہ شدت پسند عناصر کی سرکوبی ضروری ہے۔ وہ لوگ جو افواج پاکستان پر حملے کرتے ہیں ہیں بھارتی، اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ ہیں۔ ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ افغانستان اور بھارت ایک عرصے سے پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ بنائی گئی۔ جو ملک دشمن سرگرمیوں اور بداعمالیوں کے اعتبار سے طالبان کا دوسرا رخ ہے۔ تخریبی عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کوئی ملک یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کی سکیورٹی فورسز پر حملے اور مذموم پراپیگنڈہ کیا جائے جو لوگ افواج پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں وہ بھارتی ایجنٹ اور ملک دشمن ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کی سلامتی کیساتھ کھیلنے کی ناپاک جسارت کرنے والے یاد رکھیں، افواجِ پاکستان اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہیں۔ ہم ملکی سالمیت کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملک دشمن عناصر کے حق میں بیان سے قوم کو مایوسی ہوئی، پیپلز پارٹی محب وطن ذمہ دار جماعت ہے، انہیں اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہئے اور حقائق کے منافی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت سے فوج پر حملہ کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 796785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش