0
Tuesday 28 May 2019 23:06

خار قمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا، ساتھی کا انکشاف

خار قمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا، ساتھی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ کے ساتھی نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ خارقمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا۔ تفصیلات کے مطابق خاڑ قمر چیک پوسٹ حملے کا بڑا سچ بالآخر سامنے آہی گیا اور  یہ بھی پتا چل گیا کہ چیک پوسٹ پر کیا ہوا اور مسلح شخص کون تھا؟ اس سچ کی گواہی خود پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کے اپنے ساتھی ڈاکٹر عالم نے  دے دی۔ ڈاکٹر عالم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا جبکہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی کمان میں کام کر رہا تھا، چھپے ہونے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں محسن داوڑ نے 2 بیرئیر زبردستی پار کرنے کا فخریہ اعتراف بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں علی وزیر کی بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 796787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش