QR CodeQR Code

حکومت میں ہوں تو وفادار، اپوزیشن میں ہوں تو غدار کہلاتے ہیں، اختر مینگل

29 May 2019 00:24

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے بھی تیاری کرلیں، یہ الزام کل پی ٹی آئی پر بھی لگیں گے کیونکہ فاصلہ بہت کم ہے۔ جب ایٹمی دھماکے کیے گئے تو بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم نے جب اس بات پر احتجاج کیا تو ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کے اہم اتحادی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اخترمینگل کا کہنا ہے کہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو وفادار لیکن اپوزیشن میں ہوں تو غدار قرار دیا جاتا ہے، جب ایٹمی دھماکے کیے گئے تو بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم نے جب اس بات پر احتجاج کیا تو ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح، باچا خان، ولی خان، غوث بخش خان بزنجو، عطاءاللہ خان مینگل، ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور بےنظیر بھٹو کو غدار قرار دیا گیا، جن لوگوں کو غدار قرار دیا گیا تو کیا پھر انہیں ووٹ دینے والے عوام بھی غدار ہیں؟۔ عجیب تماشا ہے کہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو وفادار لیکن اپوزیشن میں بیٹھیں گے تو غدار کہلائیں گے، تحریک انصاف والے بھی تیاری کرلیں، یہ الزام کل پی ٹی آئی پر بھی لگیں گے کیونکہ فاصلہ بہت کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 796799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796799/حکومت-میں-ہوں-وفادار-اپوزیشن-غدار-کہلاتے-ہیں-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org