0
Wednesday 29 May 2019 05:03

چین اور روس کا بحرین میں امریکی سربراہی میں منعقد ہونیوالی "امن برائے پیشرفت" کانفرنس کا بائیکاٹ

چین اور روس کا بحرین میں امریکی سربراہی میں منعقد ہونیوالی "امن برائے پیشرفت" کانفرنس کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں چین کے سفیر "گووی" نے کہا ہے کہ ان کا ملک 25 و 26 جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکی سربراہی میں منعقد ہونے والی "امن برائے پیشرفت" کانفرنس میں حصہ نہیں لے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر "گووی" نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خارجہ امور اور بین الاقوامی روابط کے مشیر "نبیل شاتھ" کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ بحرین میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا بائیکاٹ، اس میں شرکت نہ کرنے کے روسی چینی دوطرفہ معاہدے کے عین مطابق ہے۔ چین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف سے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام بالخصوص اُن کے حق خود ارادی اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کی حمایت پر زور دیا۔

دوسری طرف فلسطینی صدر محمود عباس کے امور خارجہ اور بین الاقوامی روابط کے مشیر "نبیل شاتھ" نے بحرین میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو امریکی منصوبے "صدی کی ڈیل" کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اس کانفرنس کو فلسطینی عوام کی طرف سے مسترد ہونے پر تاکید کی۔ انہوں نے چینی سفیر کو فلسطین کی سیاسی صورتحال اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام، فلسطینی سرزمین اور فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف، بین الاقوامی قوانین اور دستخط شدہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کی وضاحت پیش کی اور اس حوالے سے چین و دوسرے دوست ممالک کے کردار کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 796812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش