0
Wednesday 29 May 2019 09:40

پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھے، راجہ فاروق

پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ رب العزت کا بہت بڑا انعام اور مسلمانوں کے لیے باعث رحمت ہے، رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو اس کا قیام عمل میں لایا گیا، 28مئی کو قائد پاکستان مسلم لیگ نواز نے بطور وزیراعظم ایٹمی دھماکہ کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا بخشی اور بھرپور اخلاقی مدد ملی، ہندوستان میں دوبارہ مودی وزیراعظم بن رہا ہے اس سے خیر کی توقع نہیں، وزیراعظم پاکستان نے مبارکباد دی اخلاقی تقاضے پورے کئے مگر سارے سارک ممالک کو دعوت دے کر پاکستان کو دعوت نہ دینے سے ہندوستانی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھے۔ 26 فروری کو ہندوستان کو شکست فاش ہوئی جسے وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ ہندوستانی میڈیا نے جنگ کو ہوا دی لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر سنیٹرل پریس کلب میں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاءالحق کا کردار بھی شامل ہے۔ محمد نواز شریف نے تمام دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ناقابل اعتبار ہے۔ ہمارے لیے مدینہ منورہ کے بعد پاکستان بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہ مسلم لیگ ایک بہت بڑی جماعت ہے اور ایک خاندان کی طرح ہے، اختلاف رائے ہونا بری بات نہیں، پارٹی کے فورم موجود ہیں ان پر سب کو بات کرنی چاہیے اس حوالہ سے پارلیمانی پارٹی اور مجلس عاملہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی سزا بہت سے لوگوں کو ملی، ہمارا ایٹمی طاقت ہونا امت مسلمہ کے لیے تحفہ ہے۔ راجہ فاروق نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ بول کر ہندوستانی عوام کو گمراہ کرتا ہے، ہم نے طیارہ مار کر پائلٹ پکڑا مگر بھارتی میڈیا نے اسے ہیرو بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے بعد آرٹیکل 35 اے اور دفعہ 370 ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 796821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش