QR CodeQR Code

لاہور، ادارہ التنزیل کا سالانہ اجتماعی اعتکاف بعنوان"قرآن فہمی" کرانے کا اعلان

29 May 2019 10:18

ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو مصنوعی ازم کے فروغ سے اسلام کے حقیقی معارف سے دور کیا جا رہا ہے، اس لئے نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کے مطابق تربیت کرنا وقت کا تقاضا اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام مرکزی دفتر لاہور میں سالانہ افطاری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ادارہ کے چیئرمین ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے ادارہ کی سابقہ کارکردگی و آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو مصنوعی ازم کے فروغ سے اسلام کے حقیقی معارف سے دور کیا جا رہا ہے، اس لئے نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کے مطابق تربیت کرنا وقت کا تقاضا اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ادارہ کے زیراہتمام سالانہ اجتماعی اعتکاف بعنوان قرآن فہمی امسال بھی لاہور کے مقام سمن آباد اور علی رضا آباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں درجنوں نوجوان شریک ہونگے۔ تین روزہ اعتکاف کے ایجنڈا میں دعا، مناجات اور قرآن فہمی کوئز شامل ہوں گے۔ نشست کے اختتام پر ادارہ التنزیل کی کارکردگی پر مشتمل ویڈیو رپورٹ دکھائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 796826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796826/لاہور-ادارہ-التنزیل-کا-سالانہ-اجتماعی-اعتکاف-بعنوان-قرآن-فہمی-کرانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org