QR CodeQR Code

مریم نواز کی اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت

29 May 2019 16:50

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ووٹ چوروں کا۔
 


خبر کا کوڈ: 796924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796924/مریم-نواز-کی-اسلام-ا-باد-میں-پیپلزپارٹی-کے-کارکنان-پر-پولیس-تشدد-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org