QR CodeQR Code

امریکہ اور بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ پاک فوج کی کردار کشی کر رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

29 May 2019 20:16

ایس آئی سی پاکستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم محب وطن پختونوں کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، مذہبی طالبان کی طرح لبرل طالبان کی سرکوبی بھی ضروری ہے، سیکولر انتہا پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہ کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ پاک فوج کی کردار کشی کر رہے ہیں، پی ٹی ایم محب وطن پختونوں کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، مذہبی طالبان کی طرح لبرل طالبان کی سرکوبی بھی ضروری ہے، سیکولر انتہا پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہ کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، سیکولر لابی پاک فوج کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہے، پاک فوج نے جانیں قربان کر کے قبائلی علاقہ جات کو دہشتگردوں سے پاک کیا ہے، محب وطن قوتیں متحد ہو کر غداران وطن کا محاسبہ کریں، دھرتی ماں سے بے وفائی کرنیوالے عبرت کا نشان بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل پنجاب اور لاہور کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کی کامیابی سے بھارت کی اقلیتیں سخت خوفزدہ ہیں، بھارتی الیکشن کے نتائج نے نام نہاد بھارتی سیکولر ازم کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات کرے، نئے بجٹ کو عوام دوست بجٹ بنایا جائے، حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔


خبر کا کوڈ: 796958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796958/امریکہ-اور-بھارت-کے-تنخواہ-دار-ایجنٹ-پاک-فوج-کی-کردار-کشی-کر-رہے-ہیں-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org