QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائیگا

29 May 2019 23:43

اپنے بیان میں اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی نے کہا کہا مرکزی آزادی القدس ریلی حیدرآباد میں بعد نماز جمعہ قدم گاہ مولا علیؑ سے نکالی جائے گی، جس میں خصوصی خطاب مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی سجادی کا کہنا ہے کہ حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور انداز میں منایا جائے گا، بیت المقدس وہ مقام ہے کہ جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام کے قدم مبارک تشریف لائے ہیں، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہی مقام یعنی قبلہ اول بیت المقدس مسلسل صیہونی شکنجہ میں جکڑا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں حسن علی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور غاصب و جعلی اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے ملک بھر میں عالمی یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، مرکزی آزادی القدس ریلی حیدرآباد میں بعد نماز جمعہ قدم گاہ مولا علیؑ سے نکالی جائے گی، جس میں خصوصی خطاب مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری کریں گے، جبکہ علمائے کرام، دانشور حضرات و دیگر مسالک کے علما کرام بھی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 796975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796975/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-زیر-اہتمام-عالمی-یوم-القدس-بھرپور-انداز-میں-منایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org