0
Wednesday 29 May 2019 23:57

کرپشن کا خاتمہ تقریروں سے نہیں آئین کی حکمرانی سے ہوگا، ثروت اعجاز قادری

کرپشن کا خاتمہ تقریروں سے نہیں آئین کی حکمرانی سے ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ تقریروں سے نہیں بلکہ آئین کی حکمرانی سے ہوگا، آئین پاکستان تقاضہ کرتا ہے کہ احتساب یکساں ہو اور شفاف ہو، حکمرانوں کو پاکستان کی نظریاتی حدود سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی کو کھنڈر سٹی بنا دیا گیا ہے، گرین بس پروجیکٹ کی تکمیل میں سست روی عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام پر بجٹ میں مزید بوجھ ڈالا گیا تو لائحہ عمل طے کریں گے، چھوٹے صنعتکاروں کو سرمایہ دارانہ نظام نے کچل کر رکھ دیا، اب متوسط طبقہ بھی غربت کی لکیر کے نیچے آپہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش