0
Wednesday 29 May 2019 23:34

اسرائیل کیساتھ جنگ کیصورت میں "تل ابیب" کو اپنے بھرپور حملوں کا نشانہ بنائینگے، حماس

اسرائیل کیساتھ جنگ کیصورت میں "تل ابیب" کو اپنے بھرپور حملوں کا نشانہ بنائینگے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ "یحییٰ السنوار" نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حماس اور اس کا عسکری ونگ "عزالدین القسام بریگیڈ" اسرائیل کے ساتھ آخری جنگ میں ظاہر کی گئی صلاحیتوں کے مقابلے میں اب دو برابر توائیاں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ ہر قسم کی لڑائی میں اب حماس پہلے سے بڑھ کر اپنی میزائل پاور کے ساتھ "تل ابیب" پر حملہ کرے گی۔ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ 2012ء میں ہم نے "تل ابیب" اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنے 17 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا تھا اور اسی طرح 2014ء میں ہم نے ان پر 107 میزائل داغے تھے جبکہ آئندہ کسی ایسی صورتحال میں میزائلوں کی تعداد اُن کے اندازوں سے کہیں بڑھ کر ہوگی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مہاجرین کے "اپنی سرزمین پر واپسی کے مظاہرے" کبھی ختم نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 796980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش