0
Thursday 30 May 2019 00:57

پاکستان کو یمن تنازعے پر فریق بننے کی بالکل ضرورت نہیں، فرحت اللہ بابر

پاکستان کو یمن تنازعے پر فریق بننے کی بالکل ضرورت نہیں، فرحت اللہ بابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مسئلہ فلسطین پہلے سے زیادہ توجہ کا متقاضی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں یمن کے حوالے سے خفیہ اور اعلانیہ جنگ جاری ہے، پاکستان کو اس میں فریق بننے سے اجتناب کرنا ہوگا، ورنہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کرے گی، امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ ہے۔ اسرائیل کے خلاف مسلم حکمران صرف قرار دادیں پیش کرتے رہے کبھی عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ جو گریٹر اسرائیل بننے کا خواب دیکھ رہا تھا آج وہ اپنے بارڈرز محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔ مزاحمتی بلاک نیو مڈل ایسٹ کے رستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے مزاحمتی بلاک کا خدا پر یقین ہی وہ طاقت ہے جس نے سپر پاور کا غرور خاک میں ملا دیا۔ مادی وسائل سے لیس استعماری قوتوں کو مڈل ایسٹ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، انشااللہ فلسطین کی آزادی کا پرچم مزاحمت کے بلاک کے ہاتھوں ہی بلند ہوگا۔ سئینر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینٹر منظور احمد کاکڑ اور معروف صحافی مظہر برلاس نے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کو بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو نجانے کیسے رات میں نیند آجاتی ہے جبکہ ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما پیر صابر شاہ نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج قبلہ اول پر صیہونی قابض ہیں، اسلام دشمن قوتوں نے مسلمان ریاستوں کو مختلف بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے۔ اس وقت ایسی عالمی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو امت مسلمہ کو متحد کرے۔ مسکی و لسانی حد بندیوں سے نکل کر ہمیں مشترکات پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے، اس میں عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ القدس پر امام خمینی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 796986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش