0
Thursday 30 May 2019 10:26

ملائیشیا سے رہائی پانیوالے 320 قیدی وطن واپس پہنچ گئے

ملائیشیا سے رہائی پانیوالے 320 قیدی وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا سے رہائی پانیوالے 320 قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانیوں کو ویزا معیاد اور رہائشی پرمٹ کی مدت مکمل ہونے کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدی وطن واپس پہنچنے پر خوشی سے نہال تھے، طیارے میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ حکومت نے رہائی کی شکل میں ملائیشیا کی جیلوں سے رہا ہونیوالے پاکستانیوں اور اہلخانہ کیلئے عید کا تحفہ دیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 320 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچی۔ قیدیوں کو جب طیارے میں سوار کیا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وزیراعظم عمران خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ پاکستانی قیدیوں کی رہائی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے عمل میں آئی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح وبہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ میں پاکستانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے ان پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی سیل قائم کیا تھا۔ سیل پی آئی اے، سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت اور پاکستان بیت المال کے حکام پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے پاکستانی عید اہلخانہ کیساتھ گزار سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 797004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش