QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ کا جعمہ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان

30 May 2019 13:31

مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ علماء اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، منبر و محراب سے اسلام کی روشنی اور اللہ کی واحدانیت بیان کرنا علماء کی ذمہ داری ہے، ہمارے اکابر اسلاف نے ہمیشہ اسلام کے حقیقی پیغام امن و سلامتی کو پھیلایا، یہ وقت امت کو جوڑنے کا ہے، بگاڑ اور فساد برپا کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی بھی علماء کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کا اہم اجلاس جامعہ صدیقیہ سراج العلوم لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعہ الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ کل مسالک علماء بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علماء و خطباء جمعتہ الوداع کے خطبات میں یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس میں علامہ حافظ  کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین، پیر سید نوبہار شاہ، علامہ پیر احمد شکیل صدیقی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ یونس ریحان، پیر ولی اللہ شاہ بخاری و دیگر نے شرکت کی۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ علماء اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، منبر و محراب سے اسلام کی روشنی اور اللہ کی واحدانیت بیان کرنا علماء کی ذمہ داری ہے، ہمارے اکابر اسلاف نے ہمیشہ اسلام کے حقیقی پیغام امن و سلامتی کو پھیلایا، یہ وقت امت کو جوڑنے کا ہے، بگاڑ اور فساد برپا کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی بھی علماء کی ذمہ داری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 797031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797031/کل-مسالک-علماء-بورڈ-کا-جعمہ-الوداع-کو-یوم-القدس-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org