0
Thursday 30 May 2019 18:01

قابض فورسز کیطرف سے گولیوں اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے، پیلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن

قابض فورسز کیطرف سے گولیوں اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے، پیلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن نے کولگام اور شوپیاں میں قابض فورسز کی طرف سے گولیوں اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی مذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام فورسز کی طرف سے آئے روز پریشانیوں، گرفتاریوں، کریک ڈاونوں، تلاشیوں، ناکہ بندیوں، پیلٹ گنوں، قتل و غارتگری اور بے انتہا ظلم و ستم کا نہ تھمنے والا سلسلہ میں گھرے ہوئے ہیں۔

پیلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جہاں عوامی اجتماعات اور پُرامن احتجاج پر مختلف مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے وہاں پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کرکے سینکڑوں کو اس سال بھی زخمی کیا گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں جوانوں، بچوں اور عورتوں کو اس پیلٹ گن سے آنکھوں کی روشنی چھینی گئی اور ان کا مستقبل تاریک بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہی ایک جوان محمد شفیع ملک کو شہید کیا گیا اور درجنوں کو زخمی کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردارون سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو بچانے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 797070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش