0
Thursday 30 May 2019 18:25

جمعۃ الوداع یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے، میرواعظ عمر فاروق

جمعۃ الوداع یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم قدس اور یوم کشمیر کے موقعہ پر ان دونوں دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کے لئے صدائے احتجاج بلند کرکے عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کو فوری طور حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یوم قدس اور یوم کشمیر کے موقعہ پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے مرتب کردہ قرارداد پورے کشمیر میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں تمام مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور امام باڑوں میں عوام کی تائید و حمایت کے لئے پیش کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد میں عالمی برادری کو کشمیری عوام پر ہو رہے مظالم، حقوق انسانی کی پامالیوں اور سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانون کو زیر حراست رکھنے انہیں طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کے ظالمانہ حربوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہو رہے مظالم کے خاتمہ کے لئے عالمی برادری کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں قابض فورسز کے ہاتھوں پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 70 کے قریب افراد کے زخمی کئے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن اور نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد کا استعمال ہر لحاظ سے غیر جمہوری اور ظلم و جبر سے عبارت کارروائیاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش