0
Thursday 30 May 2019 20:38

شیعہ جماعتوں نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

شیعہ جماعتوں نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں شیعہ جماعتوں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے یوم القدس منایا جاتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین و کشمیر میں مظالم کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب یمن جنگ رکوانے اور عرب ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے درجنوں شیعہ علماء کرام اور جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبری گمشدگیوں کا یہ عمل قابل مذمت ہے، اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں علی ضامن نائب صدر آئی ایس او، علامہ سبطین سبزواری صوبائی صدر شیعہ علما کونسل، علامہ حسن رضا ہمدانی رہنما مجلس وحدت مسلمین لاپور، علامہ توقیر عباس  رہنماء تحریک بیداری امت مصطفی اور سجاد حیدر  امامیہ آرگنائزیشن سے شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 797117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش